Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنیکی پُروقار تقریب

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنیکی پُروقار تقریب
July 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی پُروقار تقریب کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی تھے۔

ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندگان میں کموڈور احمد حسین، کموڈور محمد خالد، کموڈور ڈاکٹر نذیر احمد، کموڈور عاصم زمان ملک، کموڈور ڈاکٹر محمد فرحان، کموڈور محمد نعیم انور، کموڈور جواد احمد قریشی، کیپٹن محمود الحق، کیپٹن محمد فرحت عباس، کیپٹن عمر فاروق ملک، کیپٹن کامران حنیف چودھری اور کیپٹن حامد سہیل شامل تھے۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندگان میں کمانڈر عمر علی فاروق، کمانڈر ماجد محمود، کمانڈر رومی جبین اور لیفٹننٹ کمانڈر سعدیہ مظہر شامل تھے۔

تمغہ بسالت لیفٹننٹ کمانڈر ملک عباس حسن نے وصول کیا۔

امتیازی اسناد وصول کرنے والوں میں لیفٹننٹ کمانڈر محمد نیاز اور محترم شاہ شامل تھے۔

سی پی اوز اور سیلرز میں تمغہ خدمت (ملٹری)-I کے 08 ایوارڈز، تمغہ خدمت (ملٹری)-II کے03 ایوارڈز اور تمغہ خدمت (ملٹری)-III کے14 ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ پاک بحریہ کے 31 افسران، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو امیرالبحر کی جانب سے ستائشی خطوط دئیے گئے۔

تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔