Thursday, April 25, 2024

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تبوک قطر کی بندرگاہ پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تبوک قطر کی بندرگاہ پہنچ گیا
November 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطری حکومت کو میری ٹائم سکیورٹی میں معاونت فراہم کرنے کے لئے پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تبوک قطر کی بندرگاہ پہنچ گیا۔

قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلی افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔