Sunday, September 8, 2024

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گیا
January 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دارالسلام بندرگاہ پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر کی عسکری حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ نے کورونا سے بچاٶ کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوۓ دارالسلام میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا، جہاں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ اس دورے کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔