Friday, April 26, 2024

پاک آرمی کا شمار دُنیا کی بہترین جنگی افواج میں ہوتا ہے : آرمی چیف

پاک آرمی کا شمار دُنیا کی بہترین جنگی افواج میں ہوتا ہے : آرمی چیف
September 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج جنگی حالات کا سامنا کر چکی ہے۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے دیکھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے اس موقع پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپین شپ میں 22 رجمنٹل سنٹرز کے 406 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سپاہی شیراز خان نے 30 منٹ میں 1214 پش اپس لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی پہلے بھی جنگی حالات کا سامنا کر چکی ہے۔ ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان آرمی دنیا بھر میں بہترین جنگی افواج شمار ہوتی ہیں۔ ہمارے جوانوں کی فزیکل فٹنس اور پیشہ ورانہ صلاحیت عالمی معیار کی ہے۔ پاکستانی فوج دنیا بھر میں سب سے زیادہ عملی تجربات کی حامل فوج ہے۔