Thursday, April 18, 2024

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج پوری طرح تیار ہے :آرمی چیف

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج پوری طرح تیار ہے :آرمی چیف
September 30, 2016
لاہور(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لاہور میں دبنگ اعلان کہتے ہیں کنٹرول لائن ہو یا و رکنگ باﺅنڈری۔ پاک فوج پوری طرح تیار ہے کسی نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دینگے انہوں نے یہ بھی و اضح کیا کہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے سے پاکستان کو بدنام نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گریژن میں نوتعمیر شدہ کمبیٹ ٹریننگ سنٹر کادورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو تربیتی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جوانوں اور کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہنا تھا کہ ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منفی پروپیگنڈاسے پاکستان کو بدنام کیا جاسکتا ہے نہ ہی پاکستان کسی دباﺅ میں آئیگا۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے پہلے سکول کی اسمبلی میں بھی شرکت کی وہ بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جنرل راحیل شریف 44 سال پہلے 1972 میں اس سکول کے طالبعلم رہ چکے ہیں۔