Thursday, May 2, 2024

پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر

پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرمارشل زاہدمحمود اور امریکی سفیرانجیلا ایگلر نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ فضائی مشقوں کا آغاز 26 فروری کو ہوا، مشقوں کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری منظرناموں میں پیچیدہ فضائی آپریشنز میں انٹر آپریبلٹی کا فروغ تھا۔

ایئرمارشل زاہد محمود نے مشقوں کے بہترین اور پیشہ ورانہ انعقاد پر فضائی اور زمینی عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فضائی افواج کے مابین قابلِ رشک دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مشقیں دونوں فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔