رسالپور (92 نیوز) - نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں کہ پاک افواج ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، پاکستان اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں۔
پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے پاک فضائیہ کی حربی صلاحیتوں اور مادر وطن کے لئے قربانیوں کے جذبہ کو سراہا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاس آؤٹ کیڈٹس کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا انہیں پاسنگ آؤ ٹ پریڈ کا معائنہ کرکے بہت خوشی ہوئی۔