پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر 6 روز بعد تجارت، ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

طورخم (92 نیوز) - پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کو 6 روز بعد تجارت، ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
پاکستانی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر احسن اقدام اُٹھاتے ہوئے طورخم بارڈر کو 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کے لئے کھول دیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق طورخم بارڈر پر پیدل آمدورفت گزشتہ شام بحال ہوگئی تھی، سرحدی گزرگاہ 6 روز بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔