Saturday, May 18, 2024

پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار سے فائرنگ، حملے میں 5 جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار سے فائرنگ، حملے میں 5 جوان شہید
February 6, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کر دی۔ ضلع کرم میں پاکستانی پوسٹ پر حملے میں 5 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار حملے میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی نوید اقبال، سپاہی سمیر اللہ، سپاہی ساجد علی اور سپاہی ضیا اللہ خان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور مارا گیا۔ عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں ، ان کے سرپرستوں اور ساتھیوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔