Friday, April 26, 2024

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیزیز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیزیز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
March 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیزیز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ ٹیسٹ سیریز پاکستانی لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر اور آسٹریلوی اسپنر رچی بینو کے نام سے متعارف کرائی گئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیموں کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔ دو روز بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میدان سجے گا۔

سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے ۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے کینگروز نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا ۔ پاکستانی اسکواڈ نے بھی سیریز کی تیاریوں کے لیے پنڈی سٹیڈیم میں ہی ٹریننگ کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے بینو قادر ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے شائقین کو سیریز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا پہلی قادر بینو ٹرافی میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے پر فخر ہے خود کو یہاں مخفوظ محسوس کررہا ہوں۔ پاکستان کی مہمان نوازی کمال ہے۔