Saturday, April 20, 2024

تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں پر 70 رنز بنالیے

تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں پر 70 رنز بنالیے
March 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز)  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے، تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہے۔

آسٹریلیا کی ابتدائی 2 وکٹیں گرنے پر اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ کی محتاط بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے روز کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے ہیں۔

عثمان خواجہ 31 اور اسٹیو اسمتھ 28 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، نعمان علی کی لگاتار 2 گیندوں پر کیچ بھی ڈراپ ہوئے۔

پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔