Tuesday, April 16, 2024

پاک آسٹریلیا سیریز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، سی ای او پی سی بی

پاک آسٹریلیا سیریز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، سی ای او پی سی بی
March 4, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔

پاکستان  میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں روڑے ڈالنے  والی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔ 24سال بعد تاریخی سیریز کے  کے لیے  راولپنڈی اسٹیڈیم  میں میدان سج گیا۔ 24سال بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان  کی سرزمین پر ان ایکشن ہو گئی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کے ساتھ  آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے چیف ایگزکٹو جیف ایلرڈائس نے  پریس کانفرنس میں  پاکستان  میں سکیورٹی  انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

چیئرمین  پی سی  بی فیصل حسنین  نے  کہا  پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے۔ حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔ پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

آئی سی سی  کے  چیف ایگزیکٹوجیف ایلرڈائس نے کہا آسٹریلیا کی میزبانی سے دنیا کا  پاکستان  پر اعتماد بڑھے گا۔ ورلڈ ٹیسٹ  چیمپئن شپ کے لیے  آسٹریلیا کا دورہ  بہت اہم ہے۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کا کہنا ہے پاکستان اور آسٹریلیا نے سیریز کیلئے بہت محنت کی  ہے۔ اس سیریز کے انعقاد پر پی سی  بی کا مشکور ہوں، امید ہے دلچسپ مقابلے ہوں گے۔

آسٹریلیا کے پلیئرز ایسوی ایشن  کے  چیف ایگزیکٹو نے کہا پاکستانی عوام  کرکٹ سے محبت  کرنے والی ہے، امید ہے اچھی  کرکٹ ہو گی۔