Saturday, April 20, 2024

پاک آسٹریلیا سیریز: این سی او سی کی 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنیکی اجازت

پاک آسٹریلیا سیریز: این سی او سی کی 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنیکی اجازت
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاک آسٹریلیا سیریز کے لیے این سی او سی نے 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے بھی اسٹیڈیم آسکتے ہیں، 12 سال سے زائد عمر شائقین کے لیے ویکسین لازمی قرار دے دی گئی، این سی او سی نے پی سی بی کو آگاہ کر دیا۔

حکام کے مطابق مظفر آباد، گلگت، مردان میں کورونا پاندیاں نافذ العمل تھیں، ملک بھر میں کورونا پابندیاں نرم کر دی گئیں۔ مختلف شہروں میں کورونا پابندیاں مرحلہ وار اٹھائی گئی ہیں۔