Thursday, March 28, 2024

پاک آسٹریلیا سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دے دیا

پاک آسٹریلیا سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دے دیا
March 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا۔

شاہینوں کو تیسرا ٹیسٹ  جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔ آسٹریلیا کے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کا پر اعتماد آغاز ہوا۔ پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں۔ امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا نے چوتھے روز بغیر کسی نقصان کے 11 رنز سے دوسری اننگز کو آگے بڑھایا۔ اوپنر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے 96 رنز کی شراکت داری کی۔ عثمان ڈیوڈ وارنر 51 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے وارنر کو آؤٹ کرنے کے بعد ہاتھ بھی ملایا۔ مارنس لبوشین نے بھی عثمان خواجہ کا بھر پور ساتھ دیا اور 65 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ لبوشین 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ عثمان خواجہ کریز پر ڈٹے رہے اور سنچری مکمل کی۔ عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کیریئر کی 12 ویں سنچری اسکور کی۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز 3 وکٹ 227 رنز پر ڈیکلیئر کی۔ عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور نعمان علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ آخری روز پاکستان کو جیت  کے لیے مزید 278 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 10 وکٹیں درکار ہوں گی۔