Friday, April 19, 2024

پاک آسٹریلیا سیریز، آسٹریلیا نے دوسری اننگز دو وکٹوں پر ستانوے رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی

پاک آسٹریلیا سیریز، آسٹریلیا نے دوسری اننگز دو وکٹوں پر ستانوے رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی
March 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز دو وکٹوں پر ستانوے رنز بنا کر ڈیکلیئر کی۔ پاکستان کو پانچ سو چھ رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرا  ٹیسٹ بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ کراچی ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے قومی ٹیم کو 314 رنز درکار ہیں۔ بابر اعظم کی شاندار سنچری کیساتھ پاکستان نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے۔

بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کینگرز باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ بابر اعظم نے ٹیسٹ میں اپنی چھٹی سنچری بنائی اور سجدہ ریز ہو گئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان171 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان نے دوسری اننگز کا کھیل شروع کیا تو امام الحق صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اظہر علی چھ رنز بنا کر متنازعہ ایل بی ڈبلیو کا شکار ہو گئے۔

امپائر احسن رضا کے اظہر علی کے متنازعہ آؤٹ دینے پر شائقین ناراض ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر احسن رضا ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسری اننگز 97 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی اور پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا۔ مارنس لبوشین 44 رنز بنا سکے ۔ عثمان خواجہ 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔