Thursday, May 2, 2024

پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز شین وارن کے نام

پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز شین وارن کے نام
March 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - شہرہ آفاق آسٹریلوی لیگ اسپنرر شین وارن کی موت پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز شین وارن کے نام کیا گیا ہے۔

 دونوں ٹیموں نے شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کھیل کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے لیجنڈ ری لیگ اسپنر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا شین وارن نے اپنی ناقابل یقین صلاحیتوں سے دنیا بھر کو حیران کیا وہ سب کےآئیڈیل ہیں ،سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے شین وارن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔

ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے ٹویٹ کیا ہم نے ایک عظیم کھلاڑی کھو دیا ہے شین وارن کی موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہم سب انہیں دیکھ کر بڑے ہوئے کرکٹ میں ان کی بہت یادگار ہ پرفارمنسز ہیں۔

لیجنڈری لیگ اسپنر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر شین وارن کے مجسمے پر مداحوں کی جانب سے پھول رکھے گئے اور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کا ایک اسٹینڈ شین وارن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے آسٹریلوی وزیراعظم نے شین وارن کے اہلخانہ کو سرکاری طور پر تدفین کی پیشکش کی ہے۔