Thursday, April 18, 2024

پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا، سیریز ٹرافی کی رونمائی

پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا، سیریز ٹرافی کی رونمائی
March 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، لاہور میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی، قومی کپتان بابر اعظم اور مہمان کپتان ایرون فنچ نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، اب دونوں ٹیموں ٹریننگ سیشنز کر رہی ہیں۔

دونوں ٹیمیں نے قذافی اسٹیڈیم میں آج بھی پریکٹس کی، پاکستانی بلے باز فخر زمان کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز ہیں، سیریز دلچسپ ہوگی۔

آسٹریلوی کرکٹرز کین رچرڈسن اور اسٹیو سمتھ کے بعد مچل مارش بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، سیریز میں شرکت غیریقینی ہوگئی۔