Saturday, April 20, 2024

دردکش ادویات سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: اطالوی محققین

دردکش ادویات سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: اطالوی محققین
September 30, 2016
لندن (ویب ڈیسک) محققین کا کہنا ہے کہ دردکش ادویات استعمال کرنے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اطالوی محققین نے دردکش ادویات استعمال کرنے والے دس لاکھ لوگوں کی صحت کا مشاہدہ کیا۔ محققین کے مطابق جو لوگ اینٹی فلیمیٹری ادویات کا استعمال کرتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ انیس فیصد بڑھ جاتا ہے۔ خیال رہے کہ آئی بروفین، نیپروکسن اور ڈائیکلو فینک کا شمار اینٹی فلیمیٹری ادویات میں ہوتا ہے اور دنیا بھر میں ان کا استعمال عام ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دردکش ادویات کے استعمال سے سب سے زیادہ عمرسیدہ افراد متاثر ہوتے ہیں۔ برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن نے اپیل کی ہے کہ مریض مذکورہ دردکش ادویات کا استعمال کم سے کم کریں خصوصاً دل کے امراض میں مبتلا افراد کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ان ادویات کا کبھی کبھار استعمال نقصان نہیں پہنچاتا۔