پاگل خان ملک کو دلدل میں پھنسا کر چلا گیا، آصف زرداری

وہاڑی (92 نیوز) - پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کہتے ہیں کہ پاگل خان ملک کو دلدل میں پھنسا کر چلا گیا، اسکی آج بھی یہی سوچ ہے کہ وہ کرکٹ کھیل رہا ہے۔
وہاڑی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں ایسی جگہ پھنسا گیا جہاں مشکل سے پار لگیں گے، اگلے 10 سال کا سوچنا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس ڈالر نہیں ہیں، جلد حالات ٹھیک ہوں گے، ہم نے کسی وجہ سے گوارد پورٹ چین کو دیا ہے، یہ ہونہیں سکتا کہ امیر ممالک کے درمیان بیٹھ کر ہم غریب رہیں۔