Saturday, April 20, 2024

کراچی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ شہید

کراچی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ شہید
October 18, 2016
کراچی (92نیوز) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کراچی مسرور ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ افسوس ناک حادثے میں پاک فضائیہ کے ایک پائلٹ جام شہادت نوش کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق محاذ جنگ ہو یا تربیتی مشقیں پاک فضائیہ کی تاریخ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میراج اپنے مشن پر مسرور ائیر بیس کراچی سے روانہ ہوا تو اڑان کے چند منٹ ہی بعد طیارہ ائیربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ پاک فضائیہ کے پائلٹ نے آخری وقت تک مشرف کالونی کی شہر ی آبادی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی اور اپنی جان دیکر اس میں وہ کامیاب ہو گئے۔ ائیرفورس ترجمان نے طیارہ گرنے کے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے اس واقعہ میں شہری آبادی کو کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ ائیر فورس ہیڈکوارٹرز نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دیدیا ہے جو طیارہ گرنے کی وجوہات پر تحقیقات کرے گا۔