Friday, April 26, 2024

میانوالی : پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

میانوالی : پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ
September 26, 2016
میانوالی (92نیوز) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان فضائیہ کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ حادثے میں شہری آبادی سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثے کی تحقیقات کےلئے ایئر ہیڈکوارٹرز میں تحقیقاتی بورڈ قائم کر دیا گیا ہے۔