Thursday, April 25, 2024

پیسز چیمپئن شپ : 3 کلومیٹر میراتھن پاکستانی سہیل عامر نے جیت لی

پیسز چیمپئن شپ : 3 کلومیٹر میراتھن پاکستانی سہیل عامر نے جیت لی
October 23, 2016
لاہور (92نیوز) پیسز چیمپئن شپ کی تین کلومیٹر میراتھن ریس پاکستان کے سہیل عامر نے جیت لی۔ دوہزار تین سو ایتھلیٹس نے دوڑ میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیسز چیمپئن شپ کے آخری روز پندرہ ملکوں کی آرمی کے جوانوں اور خاص و عام سمیت تین اعشاریہ دو کلومیٹر اور دو کلومیٹر میرا تھن کا اہتمام کیا گیا۔ منی میراتھن ریس میں چار ہزار سے زائد مردو خواتین نے شرکت کی۔ ریس میں شریک پاک چین آرمی کے جوانوں کا شوق اور نعرے دیدنی تھے۔ مردوں کی تین اعشاریہ دو کلومیٹر منی میراتھن ریس میں ساہیوال کے سہیل عامر فاتح قرار پائے جبکہ خواتین کی دو کلومیٹر منی میراتھن میں فرحت نے پہلی، رابعہ عاشق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر بچوں اور بڑوں کی آٹھ کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاءنے اسے بہترین ریس قرار دیا۔ پیسزچیمپین شپ کی اختتامی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم میں ہو گی جس میں پندرہ ملکوں کی آرمی کے جوان مشترکہ پریڈ میں حصہ لیں گے۔