Thursday, April 18, 2024

پابندیاں ناکام، شمالی کوریا نے پے درپے میزائل تجربات کئے، امریکی سفیر

پابندیاں ناکام، شمالی کوریا نے پے درپے میزائل تجربات کئے، امریکی سفیر
November 5, 2022 ویب ڈیسک

سیول (92 نیوز) - شمالی کوریا پر پابندیوں کے لئے کام کرنے والے سابق امریکی سفارت کار جوزف تھامس نے کہا ہے کہ امریکا کی شمالی کوریا پر پابندیاں ناکام ہو گئیں۔ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے پے درپے میزائل تجربات کئے۔

سابق امریکی سفارت کار جوزف تھامس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا ایٹم بم کا تجربہ کرنے والا ہے۔ پابندیاں نہ لگتیں توشمالی کوریا اب تک ہمسایہ ممالک پر حملہ کر چکا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل امریکی جزیرے گوام تک پہنچ سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس نے سابق سفارت کار جوز ف تھامس کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔