Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی کے 24 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کی حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

پی ٹی آئی کے 24 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کی حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
April 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے 24 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ بلیک میل کرنے کیلئے ہمارے خلاف اسپیکر آفس ریفرنس جمع کرایا گیا۔ پی ٹی آئی کا پیغام آ رہا ہے واپس آ جائیں، کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ پی ٹی آئی ناراض ارکان نے کہا کہ حمزہ کی حمایت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ شوکاز کا جواب بھی نہ دینے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ارکان نے دعوی کیا کہ ہم سب متحد ہیں کوئی ایک رکن بھی نہیں توڑ سکیں گے۔

پی ٹی آئی نے چند روز قبل 24 ناراض ارکان کیخلاف سپیکر کو ریفرنس جمع کرایا تھا۔