Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل
June 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ شیریں مزاری اور ایڈوکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی سے سات جولائی تک رپورٹ طلب کر لی۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ شیریں مزاری کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ چار جون کو انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، ابھی تک کمیشن سے متعلق کچھ نہیں ہوا نا ہمیں بلایا گیا۔ ٹی او آر سے متعلق بھی ایک ریکوئسٹ تھی کہ کرمنل کاروائی کی تحقیقات کا ذکر بھی ہو جاتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے کہا کہ ابھی کوئی رپورٹ مجھے نہیں دی گئی۔

عدالت نے کہا کہ کیا اس عدالت کی حدود سے اس قسم کے ہونے والے واقعات کی کوئی تحقیقات ہوئیں ہیں؟، اس عدالت کی حدود میں صحافیوں کو بھی اٹھایا گیا ۔ کیا ان کی آج تک تحقیقات ہوئیں؟، عدالت نے سیکرٹری اسمبلی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت سات جولائی تک ملتوی کر دی۔