Friday, May 17, 2024

پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
May 23, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

منگل کو نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں رہوں گی۔ گھریلومصروفیات، خاندان، گرتی صحت کے باعث سیاست میں سرگرم نہیں رہ سکتی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات افسوسناک ہیں۔ قومی تنصیبات پر حملوں کی سب کو مذمت کرنی چاہیے۔

اس سے قبل شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔

شیریں مزاری کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی۔

کیس کی مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔