Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

پی ٹی آئی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی
June 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پارٹی کارکنان ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جمع ہوں گے۔ عمران خان 10 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے مظاہرین سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عوام بالخصوص بڑے شہروں کے لوگ احتجاج میں شریک کریں۔ ملتان میں چوک شاہ عباس، کراچی میں شاہراہ قائدین، لاہور میں لبرٹی چوک، فیصل آباد میں چوک گھنٹہ گھر، راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ، پشاور میں ہشتنگری گیٹ، اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں احتجاج ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے اتحادی شیخ رشید احمد نے بھی لال حویلی میں احتجاج کی کال دی تھی۔

عمران خان اپنے خطاب میں مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے جس کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر مُنتشر ہوں گے۔