Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی نے پاکستان پر خودکش حملہ کیا ہے، قمر زمان کائرہ

پی ٹی آئی نے پاکستان پر خودکش حملہ کیا ہے، قمر زمان کائرہ
April 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے پاکستان پر خودکش حملہ کیا ہے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت نازک صورتحال سے دوچار ہے، ملک اس موڑ پرآگیا ہے اسے بچالو یا خداحافظ کہہ دو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج یہی کام عدالت کےذمہ آگیا ہے، یہ کس کے خلاف احتجاج کریں گے، کیا یہ سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج کریں گے۔