پی ٹی آئی نے نیب قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیب قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں نیب ترامیم آئین کے آرٹیکل نو، چودہ، انیس اے، چوبیس اور پچیس کے بنیادی حقوق کے برعکس قرار دیا گیا۔ درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔