Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی نے اپنا حساب دے دیا، باقی جماعتیں بھی حساب دیں، فرخ حبیب

پی ٹی آئی نے اپنا حساب دے دیا، باقی جماعتیں بھی حساب دیں، فرخ حبیب
January 19, 2022 ویب ڈیسک

اسام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا حساب دے دیا۔ باقی جماعتیں بھی حساب دیں۔

فرخ حبیب نے کہا بہت ساری سیاسی جماعتیں فارن فنڈنگ لیتی رہی ہیں۔ قاضی حسین نے مولانا فضل الرحمٰن پر لیبیا سے فنڈز لینے کا الزام لگایا تھا۔ بےنظیر نے نوازشریف پر اسامہ سے فنڈز لینے کا الزام لگایا۔ اسکروٹنی کمیٹی بنائی جانی چاہئے ۔ فارن فنڈنگ کیس میں نون لیگ راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔ اثاثوں کے ذرائع ہر صورت جمع کرانا ہوں گے۔ قانون انتخابات میں حصہ لینے والی ہر جماعت پر لاگو ہوتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کو خط لکھ کر تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی جانی چاہئیں۔ سچ سب کے سامنے آنا چاہئے۔

فرخ حبیب بولے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کے الزامات ثابت نہیں کئے جا سکے۔ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کو فوری طور پر فعال کرے۔ بلاول اور مریم بڑی بڑی بڑھکیں مارتے تھے۔ سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس میں شفافیت ہونی چاہئے۔