Thursday, May 2, 2024

پی ٹی آئی نے 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی درخواست دےدی

پی ٹی آئی نے 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی درخواست دےدی
May 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کے لئے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست جمع کرا دی۔

ڈی سی اسلام آباد کو جمع درخواست میں کہا گیا ہے کہ سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہر ہ کیا جائےگا۔ شرکا کےلیے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں۔ تحریک انصاف کے لیڈر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے۔ اس کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں، سازش یا کرپشن کے پیسوں کی بنیاد پر نہیں ہونگے۔

خط میں کہا کہ گیا ہے عوامی اجتماع کے حوالے سے اس جگہ پر ساؤنڈ سسٹم اور دیگر آلات نصب کیے جائیں گے۔ تاہم ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے اجازت فراہم کی جائے اور سیکیورٹی کا بندوبست بھی کیا جائے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے لانگ مارچ نمٹنے کے لئے ہر طرح کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری بھی نفری طلب کی گئی ہے۔