Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، شیخ رشید، مُراد سعید، علی محمد خان کی عبوری ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، شیخ رشید، مُراد سعید، علی محمد خان کی عبوری ضمانتیں منظور
June 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں شیخ رشید، مُراد سعید، علی محمد خان اور قاسم سوری کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ تمام رہنماؤں پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ الزام کے معاملے کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔

عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض شیخ رشید، شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت منظورکرلیں۔

اسلام آباد کچہری میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں بہتر انتظامات ہونے چاہئیں، اگر دھاندلی ہوتی رہی تو پاکستان میں انارکی پھیلے گی، 17 جولائی کو خون خرابے کا خدشہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا، عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے۔