Tuesday, April 16, 2024

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے متعلق مشاورت

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے متعلق مشاورت
April 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی پر  بھی غور کیا گیا۔ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں محمود خان اور عثمان بزدار اور دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔ عوام کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پشاور میں ایک بڑے جلسہ عام کےانعقاد کا فیصلہ بھی ساممنے آیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔ پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگلے انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے ۔

ادھر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل کے بھی استعفے کا امکان ہے جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھیج دیا۔