Wednesday, May 8, 2024

پی ٹی آئی کو پہلا لانگ مارچ نہ کرنیکا مشورہ دیا تھا، چودھری پرویز الہٰی

پی ٹی آئی کو پہلا لانگ مارچ نہ کرنیکا مشورہ دیا تھا، چودھری پرویز الہٰی
June 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو پہلا لانگ مارچ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہٰی نے پروگرام ’’ دی لاسٹ آور ‘‘ میں خصوصی انٹرویو میں کہا پی ٹی آئی کو دوسرے لانگ مارچ سے روکنے کیلئے سخت پیغام بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب سے طے ہوا تھا اگر قبل از وقت انتخابات ہوئے تو وفاق میں ہوں گے۔ مزید بولے کہ آئندہ 10 سال میں 90 فیصد سیاستدانوں کے چہرے دکھائی نہیں دیں گے۔