Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پی  ٹی آئی خیبرپختونخوا نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
January 18, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

شو کاز نوٹس پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے جاری کیا۔ جھوٹے الزامات اور پارٹی کیخلاف بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نور عالم خان 24 جنوری تک الزامات کے ثبوت دیں۔ 24 جنوری سے قبل جواب نہ دیا تو فیصلہ دے دینگے۔

ادھر نور عالم خان پرویز خٹک کے شوکاز نوٹس پر برہم ہو گئے۔ ٹویٹ میں لکھا پرویزخٹک نہیں عمران خان شوکاز نوٹس دے سکتے  ہیں۔ وہ عوامی مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔