Sunday, May 19, 2024

پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیرترین ایک بار پھر سیاست میں سرگرم

پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیرترین ایک بار پھر سیاست میں سرگرم
May 28, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف )پی ٹی آئی( کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیرترین ایک بار پھر سیاست میں سرگرم ہوگئے۔

تحریک انصاف چھوڑنے والوں نے جہانگیرترین سے رابطے کیے، سابق ارکان اسمبلی احمد شاہ کھگہ، سعید اکبر نوانی اور ڈاکٹر امجد کی جہانگیرترین سے ملاقات کی، موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرچکے، پنجاب، کےپی اور سندھ کے سو سے زائد رہنماؤں سے رابطے اور ملاقاتیں بھی کرلیں، نئی پارٹی کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا۔