Thursday, May 2, 2024

پی ٹی آئی کی صورتحال پر جہانگیر ترین گروپ متحرک

پی ٹی آئی کی صورتحال پر جہانگیر ترین گروپ متحرک
May 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صورتحال پر جہانگیر ترین گروپ متحرک ہوگیا۔

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے علیحدہ ہونے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لاہور میں سیاسی دفتر بھی قائم کرلیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جہانگیر ترین سے بیس سے زائد اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں۔