Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کی منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا

پی ٹی آئی کی منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا
April 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی۔

تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان نے متفرق درخواست دائر کر دی، استدعا کی کہ سماعت کرنے والا بنچ سوموٹو کیس میں آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے چکا ہے۔ بنچ کی رائے آنے کے بعد لازمی ہوگیا کہ ریفرنس پر سماعت فل کورٹ کرے۔ عدالت اٹھارہویں ترمیم اور بھٹو ریفرنس میں بھی فل کورٹ تشکیل دے چکی ہے۔