Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، ٹیم پیپلزپارٹی کو مبارک ہو، بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، ٹیم پیپلزپارٹی کو مبارک ہو، بلاول بھٹو زرداری
February 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں لکھا ہے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ ٹیم پیپلزپارٹی کو مبارک ہو۔

فیصل واوڈا کےخلاف درخواست گزار قادر مندوخیل بولے آج پونے چار سال ہو گئے ہیں اس بات کو۔ فیصل واڈاڈ نے اپنے کاغذات میں دوہری شہریت کو چھپایا تھا۔ آج الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ سنایا ہے یہ پی پی پی کی قیادت کی جیت ہے۔ یہ سینیٹ کی سیٹ سے بھی نا اہل ہوا تھا۔ اس پر بھی پی پی پی ہی جیتے گی۔ ہمارا قافلہ جب اسلام آباد پہنچے گا تو یہ کٹھ پتلی حکومت بھی گر جائے گی۔