Wednesday, May 8, 2024

پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی کا سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان

پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی کا سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان
May 27, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی کا سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا۔

علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی، کہا کہ سیاست چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی اور کرتا رہوں گا، 9 مئی میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔ پاک افواج ہمارا فخر ہیں، پاک افواج کی وجہ سے ہی ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

خسرو بختیار، سیف اللہ نیازی، ابرارالحق، فردوس عاشق اعوان اور مراد راس نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو کو خیر باد کہہ دیا۔