Saturday, July 27, 2024

پی ٹی آئی کے پانچ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

پی ٹی آئی کے پانچ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
July 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے پانچ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے ان سے حلف لیا ۔

خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا۔ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا۔ 5 مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی تعداد 173 ہو گئی۔

نو منتخب ارکان اسمبلی کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ان پر اعتماد کرنے پر شکر گزار ہیں، بھر پور تعاون کریں گے۔