Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج پر ملک گیر مقدمے، سیکڑوں نامعلوم افراد نامزد

پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج پر ملک گیر مقدمے، سیکڑوں نامعلوم افراد نامزد
May 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج پر ملک گیر مقدمے درج ہوئے۔ لاہور میں پارٹی رہنما اور سیکڑوں نامعلوم افراد نامزد ہوئے۔

جہلم میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری  ، فراز چودھری سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ  درج  کر لیا گیا۔ مقدمے میں   کارسرکار میں مداخلت اور حکومت مخالف اکسانے کی دفعات شامل ہیں ۔

کراچی میں تحریک انصاف کو  نمائش چورنگی  پر احتجاج کرنا  مہنگا پڑ گیا۔  سولجر بازار تھانے میں  دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو مقدمات  درج کر لیے گئے۔ مقدمے  میں علی زیدی، خرم شیر زمان ، فردوس شمیم نقوی  سمیت  پی ٹی  آئی   رہنماؤں سمیت  کارکن نامزد کیے گئے  ہیں ۔

لاہور میں   پی ٹی آئی قیادت اور  کارکنوں کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں تین  مقدمات درج  کر لیےگئے۔ ایف آئی آر میں پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے برسانے سمیت  دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے  گزشتہ روز لانگ مارچ کے دوران  پولیس اور مظاہرین  میں   مختلف شہروں میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔ پولیس  اور مظاہرین  میں  جھڑپوں  میں سکیورٹی اہلکار اور پی ٹی آئی  کارکن زخمی بھی ہوئے۔