Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں جواب ‏جمع کرادیئے

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں جواب ‏جمع کرادیئے
May 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – تحریک انصاف کے 18 سے زائد منحرف ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کو بھی منگل تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے تحریک ‏انصاف کے 20 قومی اسمبلی اور26 ‏پنجاب اسمبلی منحرف ارکان کیخلاف ‏ریفرنسز پر ‏ساعت کی۔ 18 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے کمیشن میں جواب جمع کرادیا۔

وکیل ‏تحریک انصاف فیصل چودھری نے استدعا کی کہ سب کے جواب پڑھ ‏کر دلائل دینے ‏کی مہلت دی جائے۔ چیف الیکشن ‏کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں تو یہ تھا کہ منحرف ‏ارکان کے وکلاء مہلت مانگیں گے لیکن یہاں تو تحریک انصاف نے ‏ہی ‏مہلت مانگ لی۔ ‏الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پر سماعت کے دوران وکیل ‏فیصل چودھری نے کہا کہ عدم اعتماد ‏جیسی صورتحال پنجاب اسمبلی میں بھی پیش ‏آئی۔ ‏عثمان بزدار کا استعفی متنازع ہے نئے وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلئے پی ٹی ‏آئی ارکان کو ‏ورغلایا گیا۔

وکیل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں منحرف ارکان نے ووٹ ڈال ‏دیے ہیں ‏اور‏اور ریجیم تبدیل ہوگئی۔ اسمبلی سے پہلے نجی ہوٹل میں وزیراعلی کا الیکشن کروایا ‏گیا۔ ان کا موقف تھا کہ آرٹیکل 63 کی ‏خلاف ورزی کا تاریخی کیس ہے۔ ‏ووٹ ڈل گیا تو ‏مزید کسی جواب کی ضرورت نہیں۔

پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کے وکلاء نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی۔ ‏کمیشن نے استدعا منظور کرتے ‏ہوئے منگل تک ملتوی کردی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر کی حد تک ریفرنس نمٹا دیا گیا۔

جاوید اختر نے کہا کہ میں تو بائیکاٹ کرکے چلا گیا تھا، ووٹ ڈالا ہی نہیں، میرے نام کے سامنے غلطی یا بدنیتی سے ٹک لگایا گیا، مجھ پر تشدد بھی کیا گیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپکو دوبارہ آنے کی ضرورت نہیں۔