Wednesday, May 8, 2024

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کا پلان، بابوصابو انٹرچینج پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کا پلان، بابوصابو انٹرچینج پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے
May 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے لاہور میں بابوصابو انٹرچینج پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے۔ راوی پل کو کنٹینرز اور سگیاں پل کو ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کرکے بند کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد جانیوالے تمام راستے بند کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی جائے گی۔

اس دوران لاہور میں لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے شاہدرہ اور راوی پل پر کنٹینر لگا دیئے گئے۔ میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا۔ شہر کے خارجی راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی۔