Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عثمان ڈار اور دیگر کارکنان رہا

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عثمان ڈار اور دیگر کارکنان رہا
May 14, 2022 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عثمان ڈار اور دیگر کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔

 قائدین کو تھانہ لیسر کلاں سے واپس سیالکوٹ روانہ کر دیا گیا۔ پولیس نے تمام افراد کو سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں سے روکنے پر مزاحمت کے باعث گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے عثمان ڈار کو نارووال کے قریب تھانہ کوٹ نیناں منتقل کر دیا تھا۔ ساتھیوں کی رہائی کیلئے کارکن سیالکوٹ میں جناح ہاؤس کے باہر جمع ہوئے۔