Wednesday, May 1, 2024

پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنے استعفے ٹویٹ کردیئے

پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنے استعفے ٹویٹ کردیئے
April 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی رکنیت سے اپنے استعفے ٹویٹ کردیئے۔

پی ٹی آئی رہنماء مُراد سعید نے اپنے استعفے کے ساتھ لکھا کہ یہ فیصلہ فقط انکا نہیں، 22 کروڑ عوام کا ہے، غیرملکی سازش کے ذریعے اقلیت کو اکثریت میں بدلا گیا اور اتحادیوں کو بولیوں سے خریدا گیا۔

عالیہ حمزہ، لال ملہی، علی زیدی نے بھی اپنے استعفے شیئر کردیئے، شاہد خان نے اپنا استعفی قومی اسمبلی میں لہرایا۔