Tuesday, May 7, 2024

پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ

پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ
May 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی امین گنڈاپور، فرخ حبیب کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے۔

زرتاج گل، اعظم سواتی، عون عباس اور علی محمد خان کا پاسپورٹ بھی منسوخ کردیا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی کینسل کردیا گیا۔