Tuesday, April 23, 2024

پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن کو جواب کی کاپی 92 نیوز کو موصول

پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن کو جواب کی کاپی 92 نیوز کو موصول
May 8, 2022 ویب ڈیسک

 اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جوابات کی کاپی 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔

تمام منحرف ارکان نے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیدیا، منحرف ارکان نے جواب میں الیکشن کمیشن سے ریفرنسز خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

منحرف ارکان کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا ابھی تک پارٹی کا حصہ ہیں۔ ہمارے خلاف ریفرنسز میں کوئی شواہد یا میٹریل فراہم نہیں کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملیں، ریفرنس میں بھجوایا گیا شوکاز نوٹس ہمیں نہیں ملا۔

منحرف ارکان کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لئے درکار قانونی موقعہ نہیں دیا گیا، ہمارے خلاف ریفرنس 63 اے پر پورا نہیں اترتے، پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ کسی اور جماعت میں شامل ہوئے، ہم نے کسی اقدام سے 63 اے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

نور عالم خان،رامیش کمار،راجہ ریاض،ریاض مزاری ،باسط بخاری، فرخ الطاف، امجد کھوسہ، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین، عاصم نذیر کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔ غفار وٹو، عامر طلال، سمیع گیلانی، وجیہ قمر، قاسم نون کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔