Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، شاہ محمود قریشی
June 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پی ٹی آئی کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

سوموار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ہمارے وکلا نے ہمارا موقف پیش کیا، ہم مقدمات کوانتقامی کارروائی سمجھتے ہیں، کیسز پنجاب میں ضمنی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم عدالتوں میں انصاف کے لئے پیش ہوئے ہیں، اب ہمارے وکلاء 20 جون کو عدالت میں دلائل دیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید بولے، چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہے ہیں، حکومت کو ایک ڈالر دینے کو کوئی تیار نہیں، ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ معاملہ میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ عدالت کی پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت ہی میں سب ملزموں کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کردی، شیریں مزاری،زرتاج گل اور عمران اسماعیل کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں بھی دائر کردی گئیں ہیں۔