Saturday, May 4, 2024

پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے حق، منحرف ارکان کیخلاف ملک گیر مظاہرے

پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے حق، منحرف ارکان کیخلاف ملک گیر مظاہرے
April 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے وزیراعظم کے حق میں اور پارٹی کے منحرف ارکان کے خلاف ملک بھرمیں مظاہرے کیے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لوٹے اٹھا کراحتجاج کیا، امریکا کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

وزیراعظم کودھمکی آمیز خط ملنے پرتحریک انصاف کے کارکن ملک بھرمیں سڑکوں پرنکل آئے،پرجوش کارکنوں نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہناتھا کہ ضمیرکے سوداگروزیراعظم کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

لاہورمیں جیل روڈ پرپی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا،کارکنوں نے وزیراعظم سے اظہاریکجہتی کے لیے نعرے بازی کی۔

فیصل آباد کے ضلع کونسل چوک میں پی ٹی آئی کے کارکن جمع ہوئے اوروزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہناتھا کہ عمران خان کواندرونی اوربیرونی سازش سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے۔

ملتان میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ریلی قصوری چوک سے چوک کمہاراں تک نکالی گئی،ریلی کے شرکا نے وزیراعظم سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے امریکا کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی مداخلت ریاستی خودمختاری پر حملہ ہے۔

پشاورمیں بھی وزیراعظم عمران خان کے حق میں ریلی نکالی گئی، ایم پی اے فضل الہی نے کفن پہن کر پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کی،کارکنوں نے منحرف ارکان اورامریکا کے خلاف نعرے بازی کی۔

مینگورہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی نکالی،مظاہرین نے پارٹی کے منحرف ارکان کی تصاویرکو نذرآتش بھی کیا۔